ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کالادھن پرمودی کا وعدہ کھوکھلا 2014کے انتخابات میں مودی کی حمایت بے وقوفی تھی: رام جیٹھ ملانی

کالادھن پرمودی کا وعدہ کھوکھلا 2014کے انتخابات میں مودی کی حمایت بے وقوفی تھی: رام جیٹھ ملانی

Tue, 08 May 2018 12:34:22    S.O. News Service

بنگلورو،7؍مئی (ایس او نیوز؍  ایجنسی) ملک کے معروف ومشہور وکیل رام جیٹھ ملانی نے کالے دھن کے خلاف کارروائی نہیں کرنے پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیاہے۔ بنگلورومیں ایک پروگرام کے دوران انہوں نے کہاکہ نریندرمودی نے کالا دھن واپس لانے کابھروسہ دلایاتھا اس لئے 2014ء کے انتخابات میں میں نے وزیراعظم کی حمایت کی تھی، رام جیٹھ ملانی نے کہاکہ مجھے بعدمیں احساس ہواکہ کالے دھن پر نریندرمودی کاوعدہ پوری طرح کھوکھلا تھا اورمیں بے وقوف بن گیا ، بنگلورپریس کلب کے ایک پروگرام میں مشہور وکیل نے کہاکہ ملک کے 1400امیروں کا90لاکھ کروڑ کا لادھن غیرملکی بینکوں میں جمع ہے، میں اس کے خلاف 2009سے لڑائی لڑرہاہوں ، کچھ سال پہلے نریندرمودی اوربی جے پی کے موجودہ قومی صدرامیت شاہ سے بھی میں نے مدد مانگی تھی تب دونوں لیڈر میرے گھر آئے تھے اور کالا دھن کے خلاف لڑائی میں میرا ساتھ دینے کاوعدہ کیاتھا کیونکہ دونوں لیڈروں پر قتل کے مقدمے چل رہے تھے اوروہ چاہتے تھے کہ اس معاملے میں میں ان کی مدد کروں اورانہیں اس مقدمے سے بری کرادوں ، جیٹھ ملانی نے دعویٰ کیاکہ 2014میں بی جے پی کی حکومت بنی اور دونوں لیڈروں نے مجھ سے یہ کہنا شروع کردیاکہ آپ کالا دھن کے خلاف جاری لڑائی کو بندکردیجئے تب مجھے احساس ہواکہ نریندرمودی اوربی جے پی کی حمایت کرکے میں نے غلطی کی ہے، انہوں نے کہاکہ میں یہ کالادھن کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھوں گا سپریم کورٹ میں میری جانب سے داخل کی گئی عرضی میں 15جولائی تک سماعت ہوگی، جرمنی اور سوئٹزر لینڈ کالادھن رکھنے والوں کی فہرست دینے کے لئے تیار ہیں لیکن موجودہ نریندرمودی سرکار اس پر صحیح فیصلہ نہیں لے پارہی ہے۔ جیٹھ ملانی نے کہاکہ اب وقت آچکاہے کہ عوام مودی اورامیت شاہ کوسبق سکھائے۔ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست سے دوچارکریں ، ان کی وعدہ خلافی کی وجہ سے امید ہے 2019کے لوک سبھا انتخابات میں زبردست شکست ہوگی ، میں بی جے پی کے دونوں لیڈروں کے جھوٹ کاپردہ فاش کرنے کے لئے بنگلور آیاہوں۔ ان دونوں لیڈروں کے تعلق سے جوباتیں میں نے سامنے رکھی ہیں وہ حقیقت پر مبنی ہیں، لہذا اب عوام کے ہاتھ میں فیصلہ ہے۔ واضح رہے کہ جناب جیٹھ ملانی بی جے پی کے لیڈر اوررکن پارلیمان رہ چکے ہیں۔ لیکن پارٹی کے خلاف بیان کی وجہ سے انہیں باہر کاراستہ دکھایاگیاتھا۔ 


Share: